خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے مختلف واقعات، امام مسجد سمیت 8 افراد ہلاک
👁️ 380 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے مختلف واقعات، امام مسجد سمیت 8 افراد ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور دھماکوں کی ایک لہر سامنے آئی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
اورکزئی میں امام مسجد ذبح
قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے غلجو کے حدود ڈی ڈی ایم دڑا دڑ (ماما زئی) میں جامع مسجد کے امام اجمل کو تین روز قبل عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔ آج مغوی کی لاش اسی علاقے سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو ذبح کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں داعش خراسان کے عناصر ملوث ہونے کا شبہ ہے، تاہم حتمی رائے تفتیش کے بعد دی جائے گی۔
خیبر میں دھماکا
قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں ذکریاں مسجد کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے سامنے پیش آیا، جس سے دیوار کو جزوی نقصان پہنچا، لیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کی اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملہ
اسماعیل خان میں شدت پسندوں کے حملے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل عدنان سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
پشاور میں دھماکہ
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، جو ریٹائر ڈی آئی جی فصیح الدین کے کرایہ کے کوارٹر کے باہر پیش آیا۔
پولیس نے فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
لکی مروت: ڈرون حملہ، 8 زخمی
ضلع لکی مروت میں ’امن کمیٹی‘ کے سربراہ کے گھر پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ ہوا، جس میں تین بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سرائے نورنگ کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
باجوڑ: ن لیگی رہنما کے گھر بم دھماکہ
قبائلی ضلع باجوڑ میں مسلم لیگ ن کے رہنما نوابزادہ وحید خان کے گھر پر بم دھماکہ ہوا۔ رات گئے پیش آنے والے دھماکے میں گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ دھماکے کے وقت رہنما پشاور میں موجود تھے۔
بنوں: پولیس وین پر عسکریت پسندوں کا حملہ ناکام
ضلع بنوں کے علاقے گل بہار چوک میں عسکریت پسندوں نے پولیس وین پر حملہ کیا۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں عسکریت پسند فرار ہونے پر مجبور ہو گئے، جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دریں اثنا بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C