خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
👁️ 293 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو/ اے پی) پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے پانچ الگ الگ آپریشنز میں 13' دہشت گردوں‘ کو ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ کارروائیاں چھ اور سات مارچ کی درمیانی شب کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے ’’اعلیٰ نوعیت کی تیز رفتار انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں‘‘ کیں جو ملک میں جاری بھرپور انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران ''بھارت کی پراکسی فتنة الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد مارے گئے۔‘‘
فتنہ الخوارج، ریاستی اصطلاح کے مطابق، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے عسکریت پسندوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
بیان کے مطابق، قبائلی ضلع باجوڑ میں ہونے والے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 'دہشت گردوں‘ کے ٹھکانے پر مؤثر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد پانچ عسکریت پسند مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، دو علیحدہ کارروائیوں میں، ایک بنوں اور دوسری ڈیرہ اسماعیل خان میں مزید تین 'دہشت گردوں‘ کو ہدف بنا کر ہلاک کیا گیا۔ جبکہ خیبر پختونخوا اور جنوبی وزیرستان میں مزید پانچ 'دہشت گردوں‘ کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہپاکستانی فوج ملک میں دیرپا امن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ کارروائیاں اسی عزم کا تسلسل ہیں۔
قبل ازیں ہفتے کی شام پشاور سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرحدی شہر وانا میں ایک روڈ سائیڈ بم حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک اور تقریباً دو درجن زخمی ہوگئے۔ پولیس افسر اصغر شاہ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب معمول کے گشت پر نکلی ہوئی پولیس کی گاڑی اس دھماکے کا نشانہ بنی۔
ہلاک ہونے والوں میں دو اہلکار اور دو راہگیر شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کی طرف سے حالیہ برسوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C