خیبر پختونخوا میں طالبان کو پیسہ دیا جارہا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو
👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں طالبان کو پیسہ دیا جارہا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو
داود (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا میں طالبان کو پیسہ دیا جارہا ہے جب کہ عمران خان نے ٹی وی پر بیان دیا کہ ہم نے طالبان کو یہاں لاکر بسایا۔
تحریک طالبان پاکستان ایک فتنہ ہے، جس کا ہم نے مقابلہ کرکے اسے شکست دی تھی، مگر عمران خان نے قیدیوں کو رہا کیا اور خود کہتا ہے کہ اس قسم کے 50 ہزار افراد کو پاکستان کے اندر بسایہ۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ@BBhuttoZardari
7/8— PPP (@MediaCellPPP) January 3, 2023
صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں یہ سیلاب بہت تاریخی تھا اور آج تک سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں، اقوام متحدہ سے لے کر شرم الشیخ تک پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکسان سیلاب میں ڈوب گیا، دنیا نے ابھی تک دیکھا نہیں،کہیں مثال نہیں ہے کہ ایک تہائی ملک ڈوب گیا۔
لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ضلع دادو کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ https://t.co/tZSpVeBvp8
— PPP (@MediaCellPPP) January 3, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ قیامت سے پہلے قیامت ہے، ہم اس قدرتی آفت سے گزر رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں اب بھی پانی موجود ہے، جہاں سے پانی نکل چکا ہے وہاں پر تباہی ہی تباہی ہے، زراعت اور گھروں سمیت ہر شعبے میں بحران پیدا ہوگیا ہے، صحت کا انفرا اسٹرکچر بری طرح تباہ ہوا ہے، صرف سندھ میں ہی نہیں باقی علاقوں میں بھی تعلیم کو نقصان ہوا ہے لیکن صرف سندھ میں 50 فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہیں، وسائل کم ہیں، سیلاب سے بحالی کا مشن پورا کرنے میں وقت لگے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کاکہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں طالبان کو پیسہ دیا جارہا ہے، عمران خان نے ٹی وی پر بیان دیا کہ ہم نے طالبان کو یہاں لاکر بسایا، دہشتگردوں سے جیتنے کے بعد اے پی ایس سانحہ میں ملوث لوگوں کو بغیر پوچھے آزاد کیا گیا، دہشتگردوں کو نہ میں معاف کروں گا نہ قوم معاف کرے گی۔
بلاول بھٹو نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک تہائی ملک ڈوبا لیکن عمران خان اپنی انا اور ضد سے باز نہ آئے، ایسا شخص عوام کی نمائندگی کا اہل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود اور پرویز خٹک جیسے لوگ بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے نہیں آئے، باقی کیا آئیں گے، ایسے لوگوں کی فہرست بتا سکتا ہوں جو اسپیکر کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C