خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے حملے، ایک پولیس اہلکار ہلاک، تین زخمی
👁️ 320 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے حملے، ایک پولیس اہلکار ہلاک، تین زخمی
اسلام آباد (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو اور بنوں میں عسکریت پسندوں نے پولیس پر حملے کیے، جن میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میریائی میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل اکرام اللہ گنڈا پور ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
ہنگو میں عسکریت پسندوں نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔
ضلعی پولیس آفیسر خان زیب مہمند نے بتایا کہ تھانہ صدر کی حدود میں عسکریت پسندوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی۔ زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکے سخت کر دیے گئے ہیں۔
ادھر بنوں میں میراخیل پولیس پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیس گاڑی میں موجود ایس ایچ او واجد خان محفوظ رہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حملہ کرنے والے موٹر سائیکل سوار عسکریت پسند موقع سے فرار ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C