خیبر پختونخوا: ٹانک میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک، ایک شدید زخمی
👁️ 41 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: ٹانک میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک، ایک شدید زخمی
ٹانک (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک تھانہ گومل کی حدود میں سیکورٹی فورسز کی روڈ پروٹیکشن ٹیم پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں سپاہی خالد اور سپاہی آیاز شامل ہیں جبکہ محمد رمضان نامی سپاہی زخمی ہوا ہے۔
وقوعہ کے بعد نعشوں اور زخمی کو سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
واضح رہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے خیبر پختونخوا خصوصاً ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال خروب رہی ہے اور آئے روز کوئی نا کوئی خوشگوار واقعہ رونما ہو جاتا ہے۔
گذشتہ روز (18 جنوری) افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی سویلین آبادی پر راکٹ حملے کئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
ٹی این این کے مطابق راکٹ قبائلی ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقوں ملا کلی اور لغڑئ بازار میں سویلین آبادی پر گرائے گئے تھے۔
علاوہ ازیں 18 جنوری کو ہی شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں دتہ خیل روڈ پر گاؤں احمد خیل بابری اڈہ کے قریب زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔
دوسری جانب اسی روز جنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاکستان فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت عثمان علی اور وحید لشتئی کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا۔
قبل ازیں (16 جنوری کو) شمالی وزیرستان میں نامعلوم حملہ آوروں نے پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ کو قتل کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4699 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3506 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2511 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2263 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1952 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C