خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، ’سول حکومت، انتظامیہ اور فوج ایک پیج پر ہیں‘
👁️ 211 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، ’سول حکومت، انتظامیہ اور فوج ایک پیج پر ہیں‘
پشاور (ڈیلی اردو) پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، اعلیٰ سول و فوجی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں حالیہ واقعات میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اجلاس میں صوبے میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جامع اور مؤثر پالیسی کی کامیابی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں، عوامی نمائندوں، قبائلی عمائدین اور وفاقی حکومت کے ساتھ مشاورت اور عملی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، جن میں پاک فوج، پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ادارے شامل ہیں، اور اس مقصد کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں طویل المدتی حکمتِ عملی پر بھی اتفاق کیا گیا، جس کے تحت دہشت گردی کے اسباب کی نشاندہی اور ان کے خاتمے کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کو ماڈل گڈ گورننس اضلاع میں تبدیل کیا جائے گا، جہاں سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مواصلات، صحت، تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرایا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جن علاقوں سے عارضی نقل مکانی ہوئی ہے وہاں متاثرہ افراد کی بحالی، دیکھ بھال اور باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا، جسے حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’’امن ہماری اولین ترجیح ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سول حکومت، انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر ادارے ایک پیج پر ہیں۔ یہ ہم سب کی مشترکہ جنگ ہے اور اسے مشترکہ کوششوں سے ہی جیتا جا سکتا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C