خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں کرفیو، سرچ آپریشنز اور عسکری کارروائی میں تیزی
👁️ 345 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں کرفیو، سرچ آپریشنز اور عسکری کارروائی میں تیزی
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) خیبر پختونخوا کے شورش زدہ اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ شمالی وزیرستان، بنوں اور باجوڑ میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے سرچ آپریشنز اور عسکری کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شمالی وزیرستان میں طویل کرفیو نافذ
شمالی وزیرستان کے تمام علاقوں میں آج شام سے سوموار کی صبح تک طویل کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی فورسز کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران صرف سیکیورٹی اہلکاروں کو نقل و حرکت کی اجازت ہو گی اور عوام کو سختی سے گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بنوں کے علاقے ہوید میں سرچ آپریشن، تا حکمِ ثانی کرفیو
ضلع بنوں کے حساس علاقے ہوید میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خطرات کے پیش نظر علاقے میں تا حکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 5 بجے کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلیں اور مشتبہ افراد کو قریب نہ آنے دیں۔ دہشتگردوں کو پناہ یا مدد دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔ عوام سے مکمل تعاون اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
باجوڑ میں آپریشن کی تیاری، کسانوں کو فصلیں کاٹنے کا حکم
تحصیل ماموند، ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے زمینداروں اور کسانوں کو حکم دیا ہے کہ سڑک کے دونوں اطراف 100 میٹر کے دائرے میں تین دن کے اندر اپنی فصلیں رضا کارانہ طور پر کاٹ لیں۔ عدم تعمیل پر کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔
ریاست کا واضح مؤقف: عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ریاست کی پالیسی واضح ہے کہ عسکریت پسندوں اور ان کے سہولت کاروں سے کسی قسم کی بات چیت یا سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ذرائع نے بتایا کہ باجوڑ میں عسکریت پسند مقامی آبادی میں چھپ کر مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
قبائلی عمائدین کو تین آپشن دیے گئے ہیں:
1. عسکریت پسندوں کو خود نکالیں۔
2. اگر ممکن نہ ہو تو علاقہ عارضی طور پر خالی کریں تاکہ فورسز کارروائی کر سکیں۔
3. بصورت دیگر، جانی و مالی نقصان سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کریں۔
ریاستی مؤقف دوٹوک ہے کہ جب تک عسکریت پسند ریاست کے سامنے مکمل ہتھیار نہیں ڈالتے، ان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C