15/February/2024

خیبر پختونخوا: ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

خیبر پختونخوا: ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

ہری پور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس ہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اعظم خان حطار روڈ کھاد فیکٹری گراؤنڈ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیر اعظم خان شدید زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ٹراما سنٹر ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جہاں سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔

نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان اور ڈی ایس پی عزیز خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کئے۔

پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے جائے وقوعہ کے گردونواح میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C