داسو بس دھماکا، چین کی اعلیٰ سطح تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
👁️ 33 بار دیکھا گیا
داسو بس دھماکا، چین کی اعلیٰ سطح تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) داسو پر چینی باشندوں کی بس کو دھماکے سے تباہ ہونے کی تحقیقات کے حوالے سے اعلیٰ سطح ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔
چینی تحقیقاتی ٹیم کل داسو کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق چینی ٹیم حادثہ کے حقائق جاننے کے لیے جائے وقوعہ جائے گی۔ چینی ٹیم کو پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔
گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا تھا کہ چین داسو دھماکے کی تحقیقات میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ چین تحقیقات میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔
سینئر چینی سفارت کار وانگ یی نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور کہا تھا کہ اس دھماکے کی تحقیقات کی جائے۔ وانگ نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ ایک “دہشت گرد حملہ” تھا تو پاکستان کو چاہیے کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرے اور سخت سزا دے۔
وزیر خارجہ نے وانگ سے کہا کہ پاک چین منصوبوں کے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے محفوظ اور ہموار آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔
خیال رہے کہ 14 جولائی بدھ کے روز اپر کوہستان میں داسو ڈیم کے عملے کی بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ایف سی کے دو اہلکار بھی شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں: جنوبی کوریا
17/September/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے ریڈ بک میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگردوں کی تعداد سب سے زیادہ
17/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26304 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15550 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11837 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9145 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7427 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5190 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C