داعش نے ابو الحسن الہاشمی القریشی کو اپنا نیا سربراہ مقرر کردیا
👁️ 27 بار دیکھا گیا
داعش نے ابو الحسن الہاشمی القریشی کو اپنا نیا سربراہ مقرر کردیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز) شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے اپنے سابق رہنما ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کی موت کی تصدیق کردی۔ اس نے کہا کہ ابو الحسن الہاشمی القریشی اس کے نئے رہنما ہوں گے۔ وہ داعش کے پہلے رہنما ابو بکر البغدادی کی جانشین تھے۔ بغدادی بھی اکتوبر 2019 میں امریکی فوج کی اسی طرح کی ایک کارروائی کے دوران مارے گئے تھے۔
داعش نے اپنے سابق رہنما ابو ابراہیم القریشی کی گزشتہ ماہ امریکی حملے میں ہلاکت کی جمعرات کے روز ایک آڈیو بیان جاری کرکے تصدیق کردی۔ سن 2014 میں قائم ہونے والی اس شدت پسند تنظیم نے اپنے تیسرے “امیر” کی تقرری کا بھی اعلان کیا۔
داعش نے اپنے بیان میں کہا کہ”ابو الحسن الہاشمی القریشی مسلمانوں کے امیر اور خلیفتہ المسلمین ہوں گے اور اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں نے ان کے ہاتھوں پر بیعت کرلی۔”
داعش کے نئے “امیر” کے بارے میں زیادہ تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ داعش کے نئے ترجمان ابوعمر المہاجر کے مطابق ابوابراہیم نے اپنی موت سے قبل ہی ابو الحسن القریشی کی جانشینی کی تصدیق کردی تھی۔ ان کی موت کے بعد گروپ کے سینئر رہنماوں نے ان کی تقرری کی توثیق کردی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے سابق رہنما “ابو ابراہیم القریشی اور داعش کے ترجمان ابو حمزہ القریشی گزشتہ دنوں مارے گئے۔ ”
دراصل داعش کے سابق رہنما ابو ابراہیم القریشی شام کے شمال مغرب میں 3 فروری کو امریکی اسپیشل فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک سینیئر امریکی اہلکار نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ ابو ابراہیم القریشی نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
شامی سول ڈیفنس کے طور پر جانے جانے والے وائٹ ہیلمٹس کے مطابق ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے والے تین بج کر 15 منٹ پر عمارت میں داخل ہوئے جس میں 13 افراد کی لاشیں بھی شامل تھیں جن میں چھ بچے اور چار خواتین بھی شامل تھیں۔
واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کے ایک فیلو ہارون زیلن نےجو جہاد کے موضوع پر مہارت رکھتے ہیں، وی او اے کو ابوالحسن کی داعش کے امیر بننے کے حوالے سے بتایا کہ ” مجھے یقین نہیں ہے کہ ہم جان سکیں گے کہ انہیں امیر کب بنایا گیا”۔
زیلن نے کہا کہ ” ابوابراہیم کی مو ت کے چند دنوں کے اندر ہی ابوالحسن کے بارے میں افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔ اس لیے قابل فہم بات یہ ہے کہ یہ فوری فیصلہ کیا گیاہوگا، زیلن نے کہا کہ سیکورٹی خدشا ت کی وجہ سے اس بات کے اعلان میں تاخیر کی گئی ہوگی۔”
داعش کمزور لیکن ختم نہیں
داعش کے نئے رہنما نے شدت پسند گروپ کی کمان ایسے وقت سنبھالی ہے جب اس کی حالت بہت کمزور ہے اور اب یہ اتنی منظم اور طاقت ور نہیں رہ گئی ہے جیسا کہ اپنے قیام کے ابتدائی برسوں میں تھی۔ جب شام اور عراق کے بڑے حصے پر اس کا غلبہ تھا اور خطے کے لاکھوں لوگوں کی قسمت اس کے ہاتھوں میں تھی۔
سن 2014 میں ایک دیگر معروف جہادی گروپ القاعدہ سے الگ ہوجانے کے بعد بہت جلد یہ خطے کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم بن گئی تھی۔ تاہم خطے میں اس گروپ کی گرفت سن 2019 میں اس وقت تقریباً ختم ہوگئی جب امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز نے شام اور عراق میں اس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شرو ع کیا۔
اقوام متحدہ کی طرف سے سن 2021 میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق داعش کے تقریباً دس ہزار جنگجو اب بھی عراق اور شام میں سرگرم ہیں۔ ان علاقوں میں وہ کرد فورسز اور روسی حمایت یافتہ بشارالاسد حکومت کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دہشت گردی پر تحقیقات کرنے والی ایک اسرائیلی تنظیم’ میر امت انٹلیجنس اینڈ ٹیررازم انفارمیشن سینٹر’ کا دعوی ہے کہ داعش نے سن 2021 کے دوران 2705 حملے کیے جن کے نتیجے میں 8147 افراد ہلا ک ہوگئے۔
داعش نے سن 2021 میں بیشتر حملے افغانستان میں کیے جہاں 2200 سے زیادہ اموات ہوئیں۔ ان میں سے بیشتر ہلاکتیں سن 2021 کے وسط میں امریکی اور مغربی اتحادیوں کی فورسز کے افغانستان سے انخلاء کے بعد ہوئیں۔ ہلاکتوں کی یہ تعداد عراق سے کچھ زیادہ تھیں جہاں داعش کے ہاتھوں تقریباً 2083 لوگ مارے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
14/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
14/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے، سعودی اتحادی فورس
14/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز کے کنٹرول کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے کے خلاف احتجاج
14/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8937 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4771 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3546 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2542 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1984 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C