دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد خود کشی کرلی
👁️ 209 بار دیکھا گیا
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد خود کشی کرلی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کرلی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے گزشتہ روز ہی سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی تاہم آج اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو کے علاقے سے بریگیڈئیر اسد منیر کی لاش ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسد منیر کی لاش نجی فلیٹ سے ملی جو پنکھے سے جھول رہی تھی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا تاہم اسد منیرکے بھائی نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا جس پر لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کے مطابق بریگیڈئیر (ر) اسد منیر نے خودکشی کی اور اب ان کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بریگیڈئیر (ر) اسد منیر نے خود کشی سے قبل نیب کی ناانصافی پر چیف جسٹس کو خط بھی لکھا تھا، اس کے علاوہ سی ڈی اے سے ہٹائے جانے کے 6 سال بعد ان کا نام وزارت داخلہ نے ای سی ایل میں ڈالا جس پر انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 355 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2875 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C