دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی، فنڈنگ خیبر پختونخوا کے بجٹ سے کی جارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری
👁️ 50 بار دیکھا گیا
دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی، فنڈنگ خیبر پختونخوا کے بجٹ سے کی جارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ سے دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ کی جارہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے، معاشی مسائل تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام، افواج نے شہادتیں دیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے، خیبرپختونخوا میں نفرت کی سیاست کرنے والوں کا مثبت سیاست سے مقابلہ کریں گے، آج پاکستان کو تاریخی مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی،غربت ہر پاکستانی کا مسئلہ ہے، دن بدن حالات بگڑ رہے ہیں، اگرسیاست دان سنجیدگی سے مسائل حل نہیں کریں گے توعوام کے ری ایکشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے عوام کے مسائل حل کریں، اس وقت پورے پاکستان میں مثبت سیاست کا فقدان ہے، نفرت، انا، گالم گلوچ کی سیاست خیبرپختونخوا میں عروج پر ہے، غیرجمہوری سیاست کا سیاسی اندازمیں مقابلہ کرنا پڑےگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس خیبرپختونخوا سے لیکر بلوچستان تک پھر دہشت گردی سراٹھا رہی ہے، حکومت نے آپریشن کے حوالے سے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا، ہم مثبت اندازمیں اے پی سی میں اپنا وفد بھیجیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کا ہم سب نےملکرمقابلہ کرنا ہے، ہمارا تومؤقف تھا بجٹ میں بھی اتفاق رائے سے بنایا جائے، دہشت گردی کے حوالے سے پالیسی میں بھی اتفاق رائے ہونا چاہئے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو افواج اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکی، میں نہیں سمجھتا دورہ افغانستان سے مسائل حل ہوجائیں گے، ایسا نہیں ہے جہازمیں بیٹھ کر جائیں اور افغانستان کے ساتھ سارے مسئلے حل ہوجائیں گے، افغانستان میں جاکرایک چائےکا کپ بھی پیا گیا تھا،
انہوں نے کہا کہ ڈپلومیسی کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے، اس وقت وزیر خارجہ ہوتا تو ضرورکابل پہنچتا، پاک،افغان مسائل حل ہونے سے دونوں ممالک کی عوام کوفائدہ ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو معاشی اور سکیورٹی صورتحال کا بھی مسئلہ درپیش ہے، بہادر افواج نے دہشتگردوں کو تاریخی شکست دی، ہمسایہ ملک کی پوری فوج ناکام ہوئی تو بارڈر کے اس پار پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی قربانیوں نے دہشتگردوں کی کمر کی ہڈی توڑی۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایجنسیز چاروں صوبوں میں قربانیاں دے رہی ہیں، ہم نے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے، ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیںں اس سے انکار نہیں ہے، وزیراعظم نے یقین دیانی کرائی ہے پی ایس ڈی پی میں جو بھی فیصلے ہوں گے اس پر وہ ہمیں اعتماد میں لیں گے، ہمارے ایشوز کو ایڈریس کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دورے سے ہمارے مسئلے حل نہیں ہوسکتے، وزرائے خارجہ لیول پر دورے جاری ہیں، چین، پاکستان اور افغانستان کو میں نے ایک ٹیبل پر بٹھایا تھا، افغانستان کے مسائل کا حل افغان حکومت کے پاس نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C