دہشت گردی میں ملوث بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، سربراہ برطانوی انٹیلیجنس
👁️ 55 بار دیکھا گیا
دہشت گردی میں ملوث بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، سربراہ برطانوی انٹیلیجنس
لندن (ڈیلی اردو/رائٹرز) برطانوی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ نے انتہائی دائیں بازوں کے نظریات کو دہشت گردی کے لیے زیر تفتیش بچوں کی تعداد میں ’حیران کن‘ اضافے کی وجہ قرار دے دیا۔
خبررساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی فائیو‘ کے چیف کین میک کیلم نے دعویٰ کیا کہ ان کی ایجنسی نے ایران کے حمایت یافتہ منصوبوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی تحقیقات کی ہے، مزید کہا کہ روسی انٹیلی جنس برطانیہ کی یوکرین کی حمایت کی وجہ سے ملک میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کین میک کیلم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں میں ملوث ہونے والوں میں 18 سال سے کم عمر افراد کی تعداد 13 فیصد ہے جن سے ان کی ایجنسی تحقیقات کر رہی ہے۔
انہوں نے لندن میں کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز سینٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دہشت گردی کی کارروائیوں میں گزشتہ تین سال میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔‘
انہوں نے دہشت گردی میں اضافے کی بڑی وجہ انٹرنیٹ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’نوجوانوں کو آسانی سے ان کے بیڈ رومز سے متاثر کن اور تدریسی مواد حاصل ہوجاتا ہے۔‘
کین میک کیلم نے کہا کہ ’انٹیلی جنس سروس بہت سے ایسے کیسز دیکھ رہی ہے جن میں کم عمر نوجوانوں کو خطرناک آن لائن انتہا پسندی کی طرف راغب کیا جارہا ہے جس میں توجہ مبذول کرانے والی میمز نمایاں ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پروپیگنڈا کے ذریعے پھیلنے والی انتہائی دائیں بازو کی انتہاپسندی خاص طور پر نوجوانوں کو متاثر کر رہی ہے۔‘
خیال رہے کہ برطانیہ میں دہشت گردی کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ چکا ہے جس میں ہر پانچ میں سے تیسرے شخص پر حملے کا امکان ہے۔
کین میک کیلم کا کہنا تھا کہ ایم آئی فائیو اور پولیس نے مارچ 2017 سے 40 حملوں جو اپنے آخری مراحل میں تھے ان کی منصوبہ بندی کو ناکام بنایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام اسٹیٹ گروپ ( داعش) نے دہشت گردی میں اضافے کی کوششوں کو جاری رکھا ہے اور گزشتہ سال مخالف ریاستوں کی جانب سے کی جانے والی منصوبہ بندیوں کی تحقیقات میں 48 فیصد اضافہ ہوا۔
کین میک کیلم کا مزید کہنا تھا کہ ایم آئی فائیو نے جنوری 2022 سے اب تک 20 ایران کے حمایت یافتہ منصوبوں جس سے برطانوی شہریوں کو ممکنہ خطرات لاحق ہوسکتے تھے اس پر جوابی کارروائی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C