دہشت گردی کا خدشہ: پاکستان میں انتخابات سے قبل سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
👁️ 58 بار دیکھا گیا
دہشت گردی کا خدشہ: پاکستان میں انتخابات سے قبل سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) پاکستانی حکام کی جانب سے اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات سے قبل خیبرپختونخواہ، اسلام آباد اور کراچی میں ہزاروں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے یہ فیصلہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سے قبل ہونے والی ممکنہ دہشت گردی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔
پاکستان کو ماضی میں انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات کا سامنا رہا ہے جس میں متعدد سیاسی امیدواران اور ووٹروں کو انتہا پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
کمانڈر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) معظم جاہ انصاری نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں تقریباً 5000 ایف سی کے اہلکار افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ خیبر پختونخواہ میں تعینات کیے جائیں گے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے خیبر پختونخواہ میں صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابات میں حصہ لینے والے ایک آزاد امیدوار اپنے دو معاونین کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
ایک سینئر حکومتی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے اور اس کے نتیجے میں 8 فروری کو پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 1700 جبکہ کراچی میں 400 اضافی ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں قائم سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق گزشتہ سال قاتلانہ حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ ان اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں سال 2023 میں 1,500 سے زائد شہری، سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اس وقت ملک کے لیے سکیورٹی سے متعلق ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔
اسلام آباد نے ماضی میں افغان طالبان حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کو پناہ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستانی سر زمین پر حملہ کرنے کی اجازت بھی دیے ہوئے ہیں۔ تاہم کابل نے مسلسل پاکستان کے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
گزشتہ سال جنوری میں ٹی ٹی پی نے پشاور میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر کی مسجد میں دھماکے کی ذمہ دار قبول کی تھی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد پولیس اہلکار مارے گئے تھی
اس مسلحہ گروہ کی جانب سے خیبر پختون خواہ میں واقع ایک ملٹری بیس پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ٹکرا کر 23 فوجیوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9120 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C