روس نے دارالحکومت پر 76 کروز میزائل اور گائیڈڈ میزائل داغے، یوکرینی آرمی چیف
👁️ 40 بار دیکھا گیا
روس نے دارالحکومت پر 76 کروز میزائل اور گائیڈڈ میزائل داغے، یوکرینی آرمی چیف
ماسکو + کییف (ڈیلی اردو) روس نے یوکرینی دارالحکومت کییف پر میزائلوں کی بارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق روس کے یوکرین کی شہری تنصیبات پر میزائل حملے جاری ہیں، کیف سمیت کئی شہروں پر 70 سے زائد میزائلز داغ دیے، روس کے خلاف یوکرین کی بھرپور مزاحمت جاری ہے۔
یوکرین نے67 روسی میزائل فضائی دفاعی نظام کے تحت فضا ہی میں تباہ کردیے، میزائل گرنے سے خارکیف میں ایک رہائشی عمارت تباہ ہوگئی جس کے ملبے تلے شہریوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، علاقے میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے ملک کے متعدد علاقوں پر 76 میزائل داغے، جس میں سے 60 کو مار گرایا گیا۔
یوکرین کے آرمی چیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس نے میزائل حملے میں 72 کروز میزائل اور 4 گائیڈڈ میزائل داغے، جس سے یوکرین کے اہم انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔
ان کے مطابق یوکرینی فوج نے 76 میں سے 60 روسی میزائل مار گرائے۔
روس بمباری کرکے یوکرین کے انرجی سیکٹر کو تباہ کررہا ہے، روسی حملوں سے یوکرین کے بجلی کے گرڈز تباہ ہوئے، یوکرین کی سرکاری توانائی کمپنی کے مطابق روسی میزائل حملوں کے بعد ملک بھر میں توانائی کی رسد نصف رہ گئی ہے، خارکیف سمیت متعدد شہروں بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق خارکیف میں آدھے شہر کی بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ کیف سمیت دیگر مقامات پر بجلی بحالی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ادھر یورپی یونین اور فرانس نے روسی حملوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے وحشیانہ، ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C