زمینی رابطوں کی بندش کے باعث کرم میں ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
👁️ 101 بار دیکھا گیا
زمینی رابطوں کی بندش کے باعث کرم میں ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لیے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا فراہم کی گئی۔
خیال رہے کہ کرم میں فرقہ ورانہ فسادات کے بعد حالات کشیدہ ہونے پر زمینی راستے بند ہیں۔
وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کل دس پروازیں ہوئیں۔
ان پروازوں کے ذریعے 299 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔
آج کی ابتدائی پروازوں میں 31 افراد اور ایک ڈیڈ باڈی کو پشاور سے علیزئی منتقل کیا گیا، 38 افراد کو علیزئی سے ٹل منتقل کیا گیا، 22 افراد کو ٹل سے بوشیرا پہنچایا گیا، ایک شخص کو بوشیرا سے صدہ پہنچایا گیا، صدہ سے تری منگل کے لیے پرواز میں 7 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔
اسی طرح 38 افراد کو تری منگل سےٹل منتقل کیا گیا، 33 افراد کو ٹل سے تری منگل پہنچایا گیا اور 48 افراد کو تری منگل سے ٹل منتقل کیا گیا اور 40 افراد کو ٹل سے علیزئی منتقل کیا گیا۔
دسویں اور آخری پرواز میں 41 افراد کو علیزئی سے پشاور پہنچایا گیا۔ ان پروازوں میں کل 1800 کلوگرام سامان کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 277 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 338 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8983 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4861 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3731 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3603 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2588 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C