سردار سید رازی موسوی: شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں اعلیٰ ایرانی جنرل ہلاک
👁️ 42 بار دیکھا گیا
سردار سید رازی موسوی: شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں اعلیٰ ایرانی جنرل ہلاک
دمشق + دوحہ (ڈیلی اردو/الجزیرہ) شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک سینئر مشیر سردار سید رازی موسوی ہلاک ہوگئے۔
الجزیرہ کے مطابق شام میں پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈروں میں سے ایک سردار سید رازی موسوی پیر کے روز ہلاک ہو گئے۔ سردار سید رازی موسوی، شام اور ایران کے درمیان فوجی اتحاد کو مربوط کرنے کے ذمہ دار تھے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موسوی چند گھنٹے قبل دمشق کے مضافات میں زینبیہ ضلع میں اسرائیلی حکومت کے ایک حملے کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے سردار سید رازی موسوی کو شام میں پاسداران انقلاب کے سب سے تجربہ کار مشیروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ وہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے ہمراہ کام کرتے رہے ہیں، جو 2020 میں عراق میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر سردار سید رازی موسوی کے مارے جانے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کئی سالوں سے شام میں ایران سے منسلک اہداف پر حملے کرتا رہا ہے، جہاں 2011 میں شام میں شروع ہونے والی جنگ میں صدر بشار الاسد کی حمایت کے بعد سے تہران کا اثر و رسوخ بڑھا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8981 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4857 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3601 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2584 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2333 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C