سرگودھا: احمدی ڈاکٹر کو ہسپتال کی سیڑھیوں پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا
👁️ 152 بار دیکھا گیا
سرگودھا: احمدی ڈاکٹر کو ہسپتال کی سیڑھیوں پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا
سرگودھا (نمائندہ ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں جمعہ کے روز ایک نجی ہسپتال میں کام کرنے والے احمدی ڈاکٹر شیخ محمد محمود کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ فاطمہ ہسپتال سرگودھا میں پیش آیا جہاں وہ معمول کے مطابق کام پر آ رہے تھے۔
ڈیلی اردو کے مطابق،سرگودھا کے معروف میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شیخ محمد محمود جب ہسپتال کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے تو سویپر کی یونیفارم میں ملبوس ایک نامعلوم شخص نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
ڈاکٹر محمود کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہسپتال میں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) سرگودھا محمد صہیب اشرف پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر محمود کو کچھ عرصے سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے وابستہ عناصر کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں.
جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان عامر محمود اور مقتول ڈاکٹر کے اہلِ خانہ نے بی بی سی کو ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر شیخ محمد محمود کو کچھ عرصے سے احمدیہ مخالف گروہوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔
عامر محمود کے مطابق، گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان میں تین احمدی شہریوں کو مذہبی بنیاد پر نشانہ بنایا جا چکا ہے، جن میں ڈاکٹر محمود بھی شامل ہیں۔
ڈاکٹر محمود کے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
جماعت احمدیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس حملے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C