سری لنکا میں ادویات کی شدید قلت سے اموات کا خدشہ
👁️ 161 بار دیکھا گیا
سری لنکا میں ادویات کی شدید قلت سے اموات کا خدشہ
کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے ڈاکٹرز نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ادویات کی قلت سے جلد ہی اموات ہوں گی کیونکہ اب ہسپتال اپنے مریضوں کی جان بچانے کے اقدامات کو روکنے پر مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے پاس ضروری ادویات نہیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سری لنکا 80 فیصد ادویات بیرونی ممالک سے درآمد کرتا ہے مگر اب معاشی بحران کی وجہ سے غیر ملکی کرنسی ختم ہونے کے قریب ہے، جس کے باعث ہسپتالوں سے ضروری ادویات ختم ہونے لگی ہیں اور صحت کا نظام بُری طرح متاثر ہے۔
A shortage of medicine caused by an economic crisis in Sri Lanka could soon cause deaths, doctors said, as hospitals are forced to postpone life-saving procedures for their patients because they do not have the necessary drugs https://t.co/nzC0bozONS pic.twitter.com/Lb3BTWiCbg
— Reuters (@Reuters) May 23, 2022
ڈاکٹر روشن امراٹنگا نے کہا کہ سری لنکا کے تجارتی مرکز کولمبو کے مضافاتی علاقے میں 950 بستروں پر مشتمل اپیکشا کینسر ہسپتال میں کینسر کے مریض، ان کے اہل خانہ اور ڈاکٹر ضروری ادویات کی قلت کے باعث بڑھتی ہوئی بے بسی کا شکار ہیں کیونکہ ادویات کی قلت کی وجہ سے مریضوں کی اہم ٹیسٹ منسوخ ہو رہے ہیں اور انتہائی ضروری سرجری کا عمل بھی تاخیر کا شکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کینسر جیسی بیماری کا شکار مریضوں کے لیے ایسی صورتحال بہت بُری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ہم صبح کے وقت کچھ اہم سرجریز کرنے کی تیاری کرتے ہیں مگر ہم اس مخصوص دن پر سرجری کرنے سے قاصر ہوتے ہیں کیونکہ ادویات کی فراہمی بند ہے، انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال جلد بہتر نہ ہوئی تو بہت سے مریضوں کو غیبی موت کی سزا کا سامنا ہوگا۔
سری لنکا 1948 میں اپنی آزادی سے اب تک پہلی بار تباہ کن معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے جو عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحت سے پیدا ہونے والی آمدنی میں کمی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے، ٹیکس کی کٹوتی اور کھاد کے کیمیکل کی وجہ سے تباہ ہونے والی زراعت کے باعث پیدا ہوا ہے۔
ادویات کی فراہمی پر کام کرنے والے ایک سرکاری عہدیدار سمن رتھنائیکے نے کہا کہ 180 اشیا اس وقت موجود نہیں ہیں جن میں ڈائیلاسز مریضوں کے لیے انجیکشن، پیوند کاری کے مراحل سے گزرنے والے مریضوں کی ادویات اور کینسر کی ادویات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ،جاپان اور کثیرالجہتی عطیہ دہندگان ادویات کی فراہمی کے لیے مدد کر رہے ہیں مگر ادویات کو پہنچنے میں چار ماہ سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی دوران سری لنکا نے ملک اور بیرونی ملک میں موجود عطیہ دہندگان سے مدد کرنے کی التجا کی ہے۔
سری لنکا کے ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے زیادہ پریشان ہیں کیونکہ وہ حالات اور اس کے نتائج سے واقف ہیں۔
ملک میں ایندھن اور کھانا پکانے کے لیے گیس کے حصول کے لیے ہر جگہ قطاروں میں کھڑے لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے، حکومتی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر وسن رتناسنگم نے کہا کہ علاج کا انتظار کرنے والے لوگوں کے لیے نتائج بہت سنگین ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C