سعودی-اسرائیل تعلقات قائم کرانے کیلئے ریاض کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں، امریکی وزیر خارجہ بلنکن
👁️ 79 بار دیکھا گیا
سعودی-اسرائیل تعلقات قائم کرانے کیلئے ریاض کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں، امریکی وزیر خارجہ بلنکن
ریاض (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بہت قریب ہیں تاہم یہ معاہدہ اسی وقت ہوگا جب ریاض اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لائے گا۔
پیر کو ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ ’’سعودی عرب اور امریکہ اپنے جن معاہدات پر کام کر رہے تھے، میرے خیال میں ہم اس پر کام مکمل کرنے کے بہت قریب ہیں۔‘‘
HRH Crown Prince Mohammed bin Salman met with US Secretary of State Antony Blinken. pic.twitter.com/ilDW8G4ElL
— Foreign Ministry ???????? (@KSAmofaEN) April 29, 2024
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ دونوں ممالک نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بہت کام کیا تھا۔
اس موقعے پر بلنکن نے انکشاف کیا کہ فلسطینیوں سے متعلق مجوزہ معاہدے کے انتہائی اہم حصے پر بات کرنے کے لیے انہیں گزشتہ برس 10 اکتوبر کو سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کرنا تھا۔ تاہم سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔
بلنکن کا کہنا تھا کہ تعلقات معمول پر لانے کے لیے غزہ میں امن اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِِ اعتماد راستہ اختیار کرنے کی ضرورت ہوگی۔
اینٹنی بلنکن مشرقِ وسطیٰ کا چار روزہ دورہ کررہے ہیں جس میں وہ سعودی عرب، عمان اور اسرائیل بھی جائیں گے۔ گزشتہ برس غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد وہ ساتویں بار خطے کا دورہ کر رہے ہیں۔
صدر بائیڈن کی حکومت تواتر کے ساتھ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر کام کر رہی ہے۔ اگرچہ بعض مبصرین اور عہدے داروں کے نزدیک اس کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔
امریکی حکام واضح کرچکے ہیں کہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن و امان اور اسرائیل کی قبولیت کو یقینی بناسکتا ہے۔
بعد ازاں پیر کو اردن اور اسرائیل روانہ ہونے سے قبل بلنکن نے سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ اس دورے میں بلنکن کی اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو پہلے ہی دو ریاستی حل اور غزہ کا انتظام فلسطینی اتھارٹی کو دینے کی تجاویز مسترد کرچکے ہیں۔ ان دونوں تجاویز کی عالمی سطح پر تائید پائی جاتی ہے۔
سعودی عرب اسرائیل کی جانب سے دو ریاستی حل کے لیے یقین دہانی کو مستقبل کے کسی بھی معاہدے کے لیے اولین شرط قرار دیتا ہے۔
اس سے قبل پیر کو خلیج تعاون کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اینٹنی بلنکن نے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران غزہ میں امدادی کارروائیوں میں بہتری آئی ہے۔
امریکہ وزیرِ خارجہ نے حماس پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی پیش کش قبول کرتے ہوئے جلد از جلد اسرائیلی یرغمالوں کو رہا کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C