سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
👁️ 46 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
ریاض(ڈیلی اردو) سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مختلف ممالک پر مشتمل کثیرالقومی دفاعی بحری اتحاد نے باقاعدہ طور پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے، جس کا مقصد باب المندب، بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بحری راستوں اور تجارتی جہازرانی کے تحفظ کے لیے مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق اتحاد کی قیادت بحری میجر جنرل عبداللہ بن سالم الشہری کررہے ہیں، جبکہ پاکستانی بحریہ کے کموڈور راشد شیخ کو نائب کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ مختلف رکن ممالک کے رابطہ افسران بھی اتحاد کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں، جبکہ دیگر ممالک کی شمولیت کے لیے ضروری انتظامی کارروائیاں جاری ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق تمام رکن ممالک کے رابطہ افسران کی تعیناتی ان کے لیے مختص تعداد کے مطابق مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔
اتحاد کے کمانڈر کو مشترکہ دفاعی بحری کارروائیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ رکن ممالک کے درمیان منصوبہ بندی اور رابطہ کاری، دیگر بحری اتحادوں کے ساتھ تعاون اور طے شدہ ضابطوں کے تحت مشترکہ سرگرمیوں کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
30 جولائی کو 14 ممالک نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کثیرالقومی دفاعی بحری اتحاد کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ بیان میں بحری دفاع کے شعبے میں مشترکہ کوششیں بڑھانے، آزادانہ جہازرانی اور عالمی تجارتی راستوں کے تحفظ کے ساتھ باب المندب، بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے ذریعے توانائی کی ترسیل کے راستوں کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔
مشترکہ بحری آپریشنز مرکز کے قیام کا فیصلہ
اتحاد کے کمانڈر عبداللہ الشہری نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ 14 اگست کو جدہ میں مغربی بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے تیسرے منصوبہ بندی اجلاس کے دوران مشترکہ بحری آپریشنز اور رابطہ کاری مرکز قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ان کے مطابق اجلاس میں اتحاد کو عملی مرحلے میں داخل کرنے، اس کے تنظیمی ڈھانچے، کمانڈ اینڈ کنٹرول کے انتظامات اور مختلف شعبوں کی ذمہ داریوں کو حتمی شکل دینے پر بھی پیش رفت ہوئی۔
الشہری نے بتایا کہ متعدد ممالک نے اپنی داخلی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد مشترکہ اعلامیے کے ذریعے اتحاد میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق 15 ممالک نے مشترکہ بیان پر دستخط کیے جبکہ 13 ممالک نے اتحاد کے منشور پر دستخط کیے ہیں، جس کے بعد اتحاد کی عملی سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ممالک کی جانب سے بھی اتحاد میں شمولیت کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں، جو بحری سلامتی سے متعلق مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون میں بڑھتی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C