16/September/2026

سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف

👁️ 94 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف

سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف

اسلام آباد/نیویارک(ڈیلی اردو) پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف حوثی باغیوں کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے دفاع اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے، جبکہ مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون حملے کی کوشش کو بھی ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے یمن کی صورتحال سے متعلق ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے حوثی باغیوں کے حملوں کو خطے کے امن و استحکام کے لیے تشویشناک قرار دیتے ہوئے باب المندب کے اطراف بڑھتی سرگرمیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

عاصم افتخار احمد کے مطابق اہم بحری گزرگاہوں میں کشیدگی سے آزادانہ بحری نقل و حرکت اور عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ یمن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید پیچیدہ کر سکتی ہے۔ پاکستان نے یمن کے مسئلے کے پائیدار حل کیلئے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں جامع سیاسی عمل بحال کرنے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں پر زور دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی دفاعی نظام کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ وزیراعظم کے مطابق ڈرون کو مکہ مکرمہ کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے روک لیا گیا۔

شہباز شریف نے تمام فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C