سندھ: پولیس ہیڈکوارٹر کراچی میں دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 2 شدید زخمی
👁️ 116 بار دیکھا گیا
سندھ: پولیس ہیڈکوارٹر کراچی میں دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 2 شدید زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم کے دھماکے میں 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ہیڈکوارٹر گارڈن کے اسلحہ خانے میں ہوا، ہلاک ہونے والے دو اہلکاروں کی شناخت 45 سالہ کانسٹیبل صابر اور 40 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی۔
زخمی ہونے والے اہل کاروں میں 40 سالہ علی گوہر اور 55 سالہ سعید شامل ہیں، ابتدائی اطلاع کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے مال خانے میں صفائی کے دوران پھٹا، واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ اتفاقی حادثہ ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو ہیڈ کوارٹر بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C