12/November/2026

ڈی آئی خان : بندکورائی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، شہریوں کی بڑی تعداد مدد کے لیے پہنچ گئی

👁️ 30 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈی آئی خان : بندکورائی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، شہریوں کی بڑی تعداد مدد کے لیے پہنچ گئی

ڈی آئی خان : بندکورائی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، شہریوں کی بڑی تعداد مدد کے لیے پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بندکورائی میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور تھانے میں داخل ہونے میں ناکام رہے اور فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد مقامی آبادی اور گردونواح کے شہریوں کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مدد فراہم کی۔ وہاں پہنچنے والوں میں بلوچ برادری کے افراد بھی شامل تھے، جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ دھماکے سے پولیس اسٹیشن کی پچھلی دیوار اور قریبی مسجد کی بیرونی دیوار اور مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ پولیس نے علاقے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C