12/November/2026

کرم : دہشتگردوں کے زیرِ زمین ٹھکانوں کا صفایا، سات سرنگیں تباہ اور بھاری اسلحہ برآمد

👁️ 53 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم : دہشتگردوں کے زیرِ زمین ٹھکانوں کا صفایا، سات سرنگیں تباہ اور بھاری اسلحہ برآمد

کرم : دہشتگردوں کے زیرِ زمین ٹھکانوں کا صفایا، سات سرنگیں تباہ اور بھاری اسلحہ برآمد

کرم (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے زیرِ استعمال سات زیرِ زمین سرنگیں اور خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے، جبکہ وہاں سے راکٹوں، مارٹر گولوں، دستی بموں اور دیگر فوجی سازوسامان سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی رحیم دل کلے، نانی ماما باغ اور باری داد باغ کے علاقوں میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں نے زیرِ زمین پناہ گاہیں قائم کر رکھی تھیں۔ فورسز نے ان ساتوں ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد انہیں تباہ کردیا تاکہ انہیں دوبارہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ کیا جاسکے۔

کارروائی کے دوران آر پی جی راکٹ، 82 اور 75 ملی میٹر مارٹر گولے، یو بی جی ایل دستی بم، ایس بی آر ایل راکٹ اور دیگر جنگی سازوسامان بھی برآمد ہوا۔ مقامی آبادی نے ٹھکانوں کی نشاندہی اور معلومات کی فراہمی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کیا۔

واضح رہے کہ ضلع کرم میں حالیہ مہینوں کے دوران سرحدی سکیورٹی اور دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اکتوبر میں کرم کے سرحدی علاقے میں پاکستانی فورسز اور افغان طالبان اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا، جس کے دوران سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C