سندھ ہائیکورٹ: جبری گمشدگی کا مطلب ہے شہری کسی ایجنسی کے پاس ہے، جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو
👁️ 142 بار دیکھا گیا
سندھ ہائیکورٹ: جبری گمشدگی کا مطلب ہے شہری کسی ایجنسی کے پاس ہے، جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کو حکومت کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے ریمارکس میں کہا ہے کہ جبری گمشدگی کا مطلب ہے شہری کسی ایجنسی کے پاس ہے۔
محکمۂ داخلہ کے فوکل پرسن نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افرادکے اہلِ خانہ کو سرکار نے معاوضہ دینا بند کر دیا ہے، معاوضے کی ادائیگی کے معاملے پر کچھ لوگوں کو اعتراض تھا۔
جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے کہا کہ جن لوگوں کو اعتراض ہے ان کو پیسے دینا بند کر دیں، لاپتہ افراد کے جو اہلِخانہ سرکار سے معاوضہ لینا چاہتے ہیں انہیں ملنا چاہیے، جبری گمشدگی کا مطلب ہے شہری کسی ایجنسی کے پاس ہے، جب تک لاپتہ شخص کسی عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا سرکار اس کے اہلِخانہ کو معاوضہ ادا کرتی رہے۔
عدالت نے 2015ء سے لاپتہ شہری کا سراغ لگانے کے لیے اشتہارات شائع کرنے کی ہدایت کی۔
سندھ ہائی کورٹ نے اس ضمن میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور دیگر کو 28 فروری کو رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 334 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8982 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4861 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3730 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3603 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2587 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C