سوڈان: دارفور میں فورسز کی کارروائی، 14 شہری ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 404 بار دیکھا گیا
سوڈان: دارفور میں فورسز کی کارروائی، 14 شہری ہلاک، درجنوں زخمی
خرطوم (ڈیلی اردو) سوڈانی انسانی حقوق کی ایک آزاد تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے شمالی دارفور کے شہر فاشر کے شمال مغرب میں واقع قریہ "قرنی" میں ریپڈ سپورٹ فورسز (قوات الدعم السریع) کے حملے میں کم از کم 14 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
"ایمرجنسی لائرز گروپ" کے مطابق، یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب مذکورہ فورسز نے قرنی گاؤں پر حملہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے متعدد شہریوں کو حراست میں بھی لے لیا، تاہم ان کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔
تنظیم کے مطابق، متاثرہ شہری فاشر شہر سے نقل مکانی کر کے گاؤں کی طرف جا رہے تھے تاکہ محاصرے اور جھڑپوں سے بچ سکیں، لیکن وہاں انہیں نشانہ بنایا گیا۔
قرنی گاؤں کو فاشر شہر کے لیے اہم رسد کا مرکز قرار دیا جاتا ہے، جہاں ریپڈ سپورٹ فورسز نے مئی 2025 سے سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جن میں نقل و حرکت پر قدغن، امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ، اور انسانی ہمدردی کی کوششوں میں خلل شامل ہے۔ ان اقدامات نے اس علاقے کو عام شہریوں کے لیے سب سے خطرناک گزرگاہ بنا دیا ہے۔
ہیومن رائٹس تنظیم نے اس "بھیانک جرم" کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریپڈ سپورٹ فورسز کو شہریوں کو نشانہ بنانے اور فاشر کے لاکھوں شہریوں کے خلاف محاصرے اور بھوک کی پالیسی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
واضح رہے کہ 10 مئی 2024 سے فاشر شہر میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، حالانکہ عالمی ادارے اس شہر کو پانچوں دارفور ریاستوں کے لیے انسانی امداد کا مرکز قرار دیتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ اور مقامی حکام کے مطابق تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد بے گھر یا مہاجر بن چکے ہیں۔
امریکی جامعات کی ایک تحقیق میں یہ تعداد تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار تک بتائی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 421 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 397 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4844 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C