سکھر: مقتول ہندو صحافی اجے لالوانی کی آخری رسومات ادا، تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
👁️ 195 بار دیکھا گیا
سکھر: مقتول ہندو صحافی اجے لالوانی کی آخری رسومات ادا، تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
سکھر (ڈیلی اردو) نجی ٹی وی چینل رائل نیوز اور مقامی اخبار سے منسلک ہندو صحافی اجے لالوانی کو بدھ کی رات مسلح شخص نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جو سول ہسپتال سکھر میں زیرعلاج تھے اور جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔
صحافی اجے لالوانی کی آخری رسومات سندھ کے ضلع سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں ادا کردی گئیں۔
دوسری جانب اجے لالوانی کے قتل کے بعد پولیس نے ہیئر ڈریسر شاپ کے مالک کو حراست میں لے لیا اوراس سےتفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق صحافی اجے لالوانی کو ہیئرڈریسر شاپ پرنقاب پوش نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔
مقتول کے کزن پردیپ نے بتایا کہ سول اسپتال عملے کی کوتاہی کے باعث اجے لالوانی کی موت واقع ہوئی، سول اسپتال عملے نے پہلے بتایا الٹرا ساؤنڈ میں گولی نظر نہیں آرہی اورصرف طبی امداددی لیکن اگلے روز درد بڑھنے پرٹیسٹ کرائے تو گولی جسم میں ہی تھی۔
سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عرفان سموں کا کہنا ہے کہ پولیس افسران سمیت جائے وقوعہ کا خود بھی معائنہ کیا جہاں سے گولیوں کے خول سمیت تقریباً تمام شواہد اکٹھے کیے۔
اُدھر قتل کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
صحافیوں کے لیے محفوظ ممالک کی رینکنگ میں پاکستان کا 180 میں سے 145 واں نمبر ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C