سیالکوٹ کے قریب فوج کے اسلحہ ڈپو میں گولہ بارود کے پھٹنے سے دو افراد زخمی
👁️ 113 بار دیکھا گیا
سیالکوٹ کے قریب فوج کے اسلحہ ڈپو میں گولہ بارود کے پھٹنے سے دو افراد زخمی
لاہور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں سیالکوٹ گیریژن کے قریب اسلحے کے ایک گودام میں شارٹ سرکٹ سے آشتزدگی ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور اب صورتحال قابو میں ہے۔
یہ واقعہ مدثر شہید روڈ پر ایک گاؤں بھلا والا کے پاس پاکستانی فوج کے اسلحہ ڈبو کے مقام پر ہوا جہاں حکام کے مطابق آگ لگنے اور ’دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے‘ سے علاقے میں مسلسل دھماکوں کی گونج سنائی دی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے بعد فوری ردعمل کی بدولت نقصان کو محدود کیا گیا اور اب آگ بجھا دی گئی ہے۔
ادھر عسکری ذرائع نے ’انڈین‘ اکاؤنٹس کی جانب سے سوشل میڈیا پر واقعے سے متعلق ان ’غلط اطلاعات‘ کی تردید کی ہے جن کے مطابق وہاں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
’یکے بعد دیگرے دھماکوں کی گونج‘
عینی شاہدین نے صحافی احتشام شامی کو بتایا ہے کہ سیالکوٹ کے قریب اس مقام پر اتوار کی صبح سوا پانچ بجے کے قریب آگ کے باعث زور دار دھماکے ہونے لگے جس سے لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اور اہل علاقہ کو گھبراہٹ اور خوف محسوس ہوا۔
اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ ’مسلسل دھماکوں کی گونج‘ سے گھروں کی کھڑکیاں لرز اُٹھیں اور یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں کے باعث آگ کے شعلے فضا میں بلند ہونے لگے۔
What Happening in #Sialkot pic.twitter.com/069oAVassm
— CryptoHodlHub (@Cryptoinfo1122) March 20, 2022
ان کے مطابق آتشزدگی کے باعث علاقے بھر میں ان دھماکوں کی آواز کافی دیر تک جاری رہی اور کچھ لوگ اپنے موبائل فون پر اس کے ویڈیو کلپس بھی بتاتے نظر آئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیالکوٹ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم پولیس اہلکاروں کو ایک محدود ایریا تک جانے کی اجازت تھی۔
ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی کے ایمونیشن سٹور میں آگ لگنے کے بعد سات فائر وہیکلز اور تین ایمبولینسز کو فوری طور پر بھجوایا گیا اور تمام افسران کو مطلع کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ ’انتہائی دھماکہ خیز مواد‘ کا پھٹنا ہے تاہم اب گولہ بارود کے دھماکوں کا سلسلہ رُک گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے جوانوں نے بھی ریسکیو آپریشن میں بھی حصہ لیا۔ جبکہ امدادی کارروائیوں اور آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے اہلکار بھی شامل تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم دو شہری زخمی ہوئے ہیں جنھیں سی ایم ایچ سیالکوٹ میں طبی امداد دی گئی ہے۔ 26 سالہ اللہ رکھا کو چہرے پر زخم آیا جبکہ 35 سالہ قیصر، جو دل کے مریض ہیں، دھوئیں کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے تھے۔ تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ادھر آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے فوری اقدامات کرتے ہوئے قریبی آبادی خالی کروالی اور جاٸے وقوعہ کے اردگرد تین کلومیٹر تک کے علاقوں کو سکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا۔
ادھر آئی ایس پی آر اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسے شارٹ سرکٹ سے ہونے والا ایک حادثہ قرار دیا ہے۔
اب تک ضلعی انتظامیہ یا پولیس کے حکام نے صورتحال سے متعلق میڈیا کو کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے واقعے کے بعد قریبی سویلین آبادیوں کو احتیاطی طور پر خالی کرا لیا گیا تھا اور شہریوں کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس واقعے کے فوراﹰ بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا تھا اسی وجہ سے کوئی بڑا مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C