سیکیورٹی خدشات: کوئٹہ میں سیاسی اجتماعات، کارنر میٹنگز پر پابندی عائد
👁️ 61 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی خدشات: کوئٹہ میں سیاسی اجتماعات، کارنر میٹنگز پر پابندی عائد
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل صوبہ بلوچستان میں حملوں میں اضافے کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیاسی اجتماعات اور کارنر میٹنگز پر پابندی عائد کردی۔
نجی ٹی وی چینل ’ڈان نیوز‘ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں سے اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ عوام کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، الیکشن کے دنوں میں سیاسی اجتماعات کی اہمیت کا بھی اندازہ ہے۔
بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر نے ضلع سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حمل اور کھلی جگہوں پر اجتماعات کے انعقاد سے گریز کریں۔
اس سلسلے میں کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی تین اور بلوچستان اسمبلی کی 9 نشستوں سے حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے نام ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
اس مراسلے میں کہا گہا ہے کہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے وہ غیر ضروری نقل وحمل سے گریز کریں۔ مراسلے میں اُمیدواروں سے مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ 4 فروری سے 6 فروری تک کھلی جگہوں پر اجتماعات کے انعقاد سے بھی گریز کریں۔
درایں اثناء بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر کہدہ بابر نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیئے جانے والے اس تھریٹ الرٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ سے چند دن پہلے انتظامیہ کی جانب سے ایسے نوٹیفکیشننز الیکشنز کا مذاق بنا رہے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ نگران بلوچستان حکومت پرانے منصوبوں پر نئی تختیاں لگانے کی بجائے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے تاکہ عوام بھی 8 فروری کو بلاخوف خطر نکل کر ووٹ ڈالیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے نوٹیفکیشنز صرف اور صرف سیاسی کارکنوں اور ووٹرز کی حوصلہ شکنی کا سبب بنیں گے۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل بلوچستان میں حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 2 کارکن زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے ایک روز قبل بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سٹی تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
اس سے قبل کوئٹہ، تربت اور جعفر آباد میں شرپسندوں کی جانب سے متعدد بم دھماکے کیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C