سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 42 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
لاہور (بیورو رپورٹ) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپورمیں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے زیر حراست کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
#Pakistan: Two commanders of Teḥrīk-e-Ṭālibān Pākistān (TTP) — identified as Adeel, alias Saifullah Khorasani, and Zain, alias Asadullah Khorasani, were killed allegedly “by their colleagues” while the two were in the custody of CTD personnel in Bahawalpur, Punjab province. https://t.co/XfMDcUWeUA
— ???? (@cozyduke_apt29) April 30, 2024
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو بہاولپور میں چھپائے گئے اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا، جہاں ان کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔
حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے دونوں زیر حراست دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا، دونوں دہشت گردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے 4 رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا، دونوں دہشت گردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26324 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15572 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11858 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9174 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7455 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5257 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C