سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشت گرد گرفتار
👁️ 35 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر کالعدم تنظمیوں کے 22 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خطرات کے سبب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 232 آئی بی اوز آپریشن کرتے ہوئے 22 دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے یہ کارروائیاں لاہور، بہاولپور، میانوالی، بہاولنگر، راولپنڈی، چینوٹ، پاکپتن، خانیوال، چکوال، اٹک اور سرگودھا میں کیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے القاعدہ کو مالی معاونت کرنے والے 2 جبکہ بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک خطرناک دہشتگرد گرفتار کیا گیا ہے۔
دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، 27 ڈیٹونیٹرز، 3 آئی ای ڈیز، اسلحہ، گولیاں، اور نقدی بھی برآمد کر لی۔
گرفتار کئے گئے دہشتگردوں میں شہزاد، مدثر، فضل مولا، اعظم، عبدالرحمان، شفیق، ذیشان اور دیگر شامل ہیں۔دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور سرکاری دفاتر پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11857 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9173 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7454 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5255 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C