شام: اسرائیل کے فضائی حملوں میں 3 شامی فوجی ہلاک، 3 زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
شام: اسرائیل کے فضائی حملوں میں 3 شامی فوجی ہلاک، 3 زخمی
دمشق (ڈیلی اردو) شام پراسرائیل کے فضائی حملوں میں شامی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے ملک میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے مختلف میزائل حملے کیے جس میں دمشق اور ساحلی صوبے طرطوس کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں شامی فضائیہ نے بھی فوری ردعمل دیا اور جوابی کارروائی میں بعض میزائل مار گرائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی اس کارروائی میں تین شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے جب کہ حملوں سے شام کی کچھ فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
شام میں کام کرنیوالی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اتوار کو طرطوس صوبے میں واقع ائیر ڈیفنس بیس کو نشانہ بنایا ہے جہاں ایران کے حمایت یافتہ گروپ سرگرم ہیں۔
خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام میں میزائل حملوں پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا۔
یاد رہے کہ شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سے اسرائیل ملک میں سیکڑوں فضائی حملے کرچکا ہے جس میں حکومتی املاک سمیت حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 306 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4788 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2730 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2552 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C