شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کو مذاکرات اور مشاورت سے حل کیا جائے, چین
👁️ 28 بار دیکھا گیا
شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کو مذاکرات اور مشاورت سے حل کیا جائے, چین
اقوام متحدہ (ڈیلی اردو/شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت اور مشاورت ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے قونصلر سن زی چھیانگ نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کے ڈائریکٹر جنرل کی تازہ ترین ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11 سے 18 ستمبر تک، او پی سی ڈبلیو کے ٹیکنیکل سیکرٹریٹ نے شام کے سائنسی مطالعات و تحقیقی مرکز کے معائنے کا نواں دور مکمل کیا جس کا چین خیر مقدم کرتا ہے۔
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں سن نے کہا کہ ہم نے نوٹ کیا ہے کہ شامی حکومت اور تکنیکی سیکرٹریٹ نے معائنہ سے متعلق اعلامیہ کے حوالے سے تحریری مشاورت شروع کی ہے۔
سن نے کہا کہ او پی سی ڈبلیو ٹیکنیکل سیکرٹریٹ ویزا پر ریاستی فریقین کے تحفظات پر توجہ دے اورچین دونوں فریقین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ شام کے وزیر خارجہ کے ساتھ او پی سی ڈبلیو کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات کے حوالے سے بات چیت جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ او پی سی ڈبلیو کی تحقیقات اور کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کی جانچ کو سختی سے کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے فریم ورک کے اندر ہونا چاہیے، جو تعمیل شدہ طریقہ کار، قابل اعتماد شواہد اور قابل اعتماد نتائج کے مطابق ہو۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C