شام : الباغوز میں فوجی بس پر حملہ، 2 اہلکار زخمی، داعش کے ملوث ہونے کا شبہ
👁️ 57 بار دیکھا گیا
شام : الباغوز میں فوجی بس پر حملہ، 2 اہلکار زخمی، داعش کے ملوث ہونے کا شبہ
دیر الزور (ڈیلی اردو): شام کے مشرقی صوبے دیر الزور کے قصبے الباغوز میں نامعلوم مسلح افراد نے وزارت دفاع کی فوجی بس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ حملہ آوروں اور بس میں سوار اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
شامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا، جب وزارت دفاع کے تحت فرسٹ کور سے وابستہ اہلکاروں کی بس پر فائرنگ کی گئی۔ زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کا تعلق بھی فرسٹ کور سے بتایا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بس میں موجود اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو حملہ آوروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم اس دعوے کی تاحال سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی اور واقعے میں مجموعی جانی نقصان کی حتمی تفصیلات بھی سامنے نہیں آسکیں۔
ابتدائی اطلاعات میں حملے کے ذمہ داروں کو نامعلوم مسلح افراد قرار دیا گیا ہے، جبکہ شامی انسانی حقوق کے مبصر ادارے اور بعض مقامی میڈیا رپورٹس نے اس کارروائی میں داعش کے عناصر کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم شام کی وزارت دفاع نے تاحال واقعے یا حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور کسی گروہ نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
الباغوز شام میں داعش کا آخری بڑا علاقائی ٹھکانہ تھا، جہاں مارچ 2019 میں امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز نے تنظیم کے زیر قبضہ آخری علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔ تاہم تنظیم کی علاقائی شکست کے باوجود اس کے خفیہ نیٹ ورکس اور مسلح کارروائیاں شام کے صحرائی علاقوں اور مشرقی صوبوں میں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہی ہیں۔
شامی انسانی حقوق کے مبصر ادارے کے مطابق 2026 کے آغاز سے 24 نومبر تک شام میں داعش سے منسوب 79 حملے ریکارڈ کیے گئے، جن میں 62 افراد ہلاک ہوئے۔ ان واقعات میں فوجی اہلکاروں، شہریوں اور تنظیم کے ارکان کی ہلاکتیں شامل ہیں۔ مبصر ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ دیر الزور ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: شاہَرگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
24/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے داخلی سکیورٹی سربراہ نعیم ابو نہل دیگر 6 فلسطینیوں سمیت ہلاک
24/November/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شام: امریکہ کا نئی شامی فوج کو تربیت دینے کا منصوبہ، فوجی تعاون بھی زیر غور
24/November/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
شام : الباغوز میں فوجی بس پر حملہ، 2 اہلکار زخمی، داعش کے ملوث ہونے کا شبہ
24/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران: گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑے، چار ساتھیوں کو بھی سزا، فنکاروں کا احتجاج
24/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پشاور : سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد ساتھیوں سمیت فرار
24/November/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26512 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15731 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 12034 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9430 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7688 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5743 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C