پشاور : سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد ساتھیوں سمیت فرار
👁️ 73 بار دیکھا گیا
پشاور : سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد ساتھیوں سمیت فرار
پشاور (ڈیلی اردو): پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شورش زدہ دارلحکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ تنظیم کا مطلوب کمانڈر تاج محمد عرف شینے اپنے دو سے تین مسلح ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کارروائی کے دوران کلاشنکوفیں، پستول، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں و دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے مطابق کارروائی بڈھ بیر تھانے کی حدود میں جانے خوڑ، میرا باچہ خیل کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ حکام کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر تاج محمد عرف شینے ولد الماس، جو ضلع خیبر کی وادی تیراہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے، اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں موجود ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق اطلاع ملنے پر سوات سے تعلق رکھنے والی سی ٹی ڈی کی ٹیمیں جدید اسلحے سے لیس ہوکر علاقے میں پہنچیں اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ اس دوران مسلح افراد نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا۔
فائرنگ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران پانچ افراد کی لاشیں ملیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ کارروائی کے دوران مطلوب کمانڈر تاج محمد عرف شینے اپنے دو سے تین ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تین کلاشنکوفیں، دو پستول، ایک دستی بم، چھ میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ فرار ہونے والے مشتبہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے، مطلوب عناصر کی گرفتاری اور عوام کے تحفظ کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے 22 نومبر کو بھی پشاور کے علاقے متنی میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: شاہَرگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
24/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے داخلی سکیورٹی سربراہ نعیم ابو نہل دیگر 6 فلسطینیوں سمیت ہلاک
24/November/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شام: امریکہ کا نئی شامی فوج کو تربیت دینے کا منصوبہ، فوجی تعاون بھی زیر غور
24/November/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
شام : الباغوز میں فوجی بس پر حملہ، 2 اہلکار زخمی، داعش کے ملوث ہونے کا شبہ
24/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران: گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑے، چار ساتھیوں کو بھی سزا، فنکاروں کا احتجاج
24/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
پشاور : سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد ساتھیوں سمیت فرار
24/November/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26512 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15731 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 12034 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9430 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7688 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5743 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C