شانگلہ خودکش حملہ: پانچوں چینی انجینیئرز کی میتیں چین بھیج دی گئیں
👁️ 32 بار دیکھا گیا
شانگلہ خودکش حملہ: پانچوں چینی انجینیئرز کی میتیں چین بھیج دی گئیں
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی ای/ڈی ڈبلیو) شمال مغربی پاکستان میں ایک حالیہ خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچوں چینی انجینیئرز کی میتیں بذریعہ ہوائی جہاز چین بھیج دی گئی ہیں۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ایک خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے پانچ چینی انجینئرز کی میتوں کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ بھیج دیا گیا۔
پیر یکم اپریل کو پاکستانی حکام اور سرکاری میڈیا نے بتایا کہ پانچ چینی انجینئرز کی لاشوں کو رات گیریزن سٹی راولپنڈی کے ایک فوجی ایئر بیس سے بیجنگ بھیج دیا گیا۔
گزشتہ ہفتے منگل کو یہ پانچوں انجینئرز داسو ڈیم جا رہے تھے، جو پاکستان کا سب سے بڑا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے۔ یہ چینی وہیں کام کر رہے تھے۔ بتایا گیا کہ ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار ان کی گاڑی پر چڑھا دی تھی۔ اس حملے میں ان چینی کارکنوں سمیت ان کا پاکستانی ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا تھا۔
اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت چینی وزارت خارجہ کی طرف سے ُبدھ کو کی گئی تھی۔ ساتھ ہی چینی وزارت خارجہ نے پاکستان سے اس واقعے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کرانے، قصورواروں کو تلاش کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا تھا۔
پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی انجینئرز اور کارکنوں سے ملاقات کے لیے داسو ڈیم کا دورہ بھی کیا، جہاں وزیر اعظم کو منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ دریں اثناء چینی اور پاکستانی تفتیش کار الگ الگ تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس حملے میں، جس کی ملک بھر میں مذمت کی گئی چین نے پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
چین پاکستان راہدری کے اقتصادی منصوبوں کے تحت پاکستان کے مختلف حصوں میں کام کرنے والے چینی ورکرز گزشتہ سالوں میں متعدد بار دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں۔
جولائی 2021ء میں، کم از کم 13 افراد، جن میں نو چینی شہری بھی شامل تھے، وہ اس وقت مارے گئے جب ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی تھی۔
چینی اور پاکستانی انجینئرز اور مزدوروں کو لے جانے والی بس کے قریب ہونے والے حملے نے چینی کمپنیوں کو عارضی طور پر پاکستان میں اپنا کام معطل کرنے پر مجبور کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11857 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9173 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7454 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5255 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C