شمالی وزیرستان: شدت پسندوں نے گاڑی میں آگ لگا دی، 6 افراد جل کر ہلاک
👁️ 504 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: شدت پسندوں نے گاڑی میں آگ لگا دی، 6 افراد جل کر ہلاک
میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر ایک گاڑی پر فائرنگ کے بعد اسے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 6 افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں نے گاڑی پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
قبل ازیں میر علی پولیس کے ترجمان فضل سبحان نے بتایا کہ یہ واقعہ میر علی ایپی کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح دہشت گردوں نے گاڑی کو روک کر فائرنگ کی اور بعدازاں آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں شدید جھلس جانے کے باعث شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔
فضل سبحان کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بڈگام میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ہاشم موسیٰ ہلاک، مشترکہ آپریشن جاری
30/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں ہنگامہ، ہائی جیکنگ الرٹ کے بعد طیارے کی سعودی عرب میں لینڈنگ
30/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران میں مشہد احتجاج کیس کے دو افراد کو پھانسی، چار سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
30/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز، 5 دہشتگرد ہلاک
30/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں حزب اللہ سے منسلک مبینہ سیل کے تین ارکان گرفتار، راکٹ حملے کا منصوبہ ناکام
30/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکا ایران مذاکرات بے نتیجہ، ٹرمپ کی دوبارہ فوجی کارروائی کی دھمکی
30/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26347 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15591 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11878 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9210 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7481 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C