شمالی وزیرستان میں ایف سی گاڑی پر حملہ، پولیس افسر سمیت پانچ اہلکار ہلاک
👁️ 53 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں ایف سی گاڑی پر حملہ، پولیس افسر سمیت پانچ اہلکار ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے شلپازئی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں پولیس افسر سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے قریب دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا، دہشتگرد حملے میں ایک سب انسپکٹر سمیت پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں چارسدہ کے رہائشی 35 سالہ حوالدار زاہد، خیبر کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک ولی، کرم کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک عبدالمجید، حوالدار اشفاق اور اسپن وام کے رہائشی 38 سالہ سب انسپکٹر جاوید شامل ہیں۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے چھپرزائی میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ سے حوالدار زاہد، حوالدار اشتیاق، لانس نائیک مجید اور لانس نائیک ولی ہلاک ہوگئے۔ حملے میں پولیس افسر جاوید لاپتہ۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری۔#FC #TTP #NorthWaziristan #Pakistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) October 2, 2021
ذرائع کے مطابق فیلڈر گاڑی بمع ایک ڈرائیور لاپتہ ہے جبکہ مذکورہ اہلکار علاقے شلپازئی بوبلی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں ایک صوبیدار سمیت پانچ اہلکار ہوگئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 261 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C