07/March/2026

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، ایک شخص ہلاک، 15 زخمی

👁️ 200 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، ایک شخص ہلاک، 15 زخمی

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، ایک شخص ہلاک، 15 زخمی

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں چشمہ چیک پوسٹ کے قریب عصر کے وقت خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور زخمیوں کو فوری طور پر میران شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

واقعے کے بعد میران شاہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے خون کی فوری ضرورت بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

ادھر کالعدم تنظیم حافظ گل بہادر گروپ سے منسلک تنظیم اسود الخراسان نے میران شاہ میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C