شمالی وزیرستان میں رابطہ پل، لکی مروت میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ
👁️ 232 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں رابطہ پل، لکی مروت میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ
بنوں /میرانشاہ (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں رات گئے پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں عسکریت پسندوں نے شمالی وزیرستان میں ایک اہم رابطہ پل اور لکی مروت میں گیس پائپ لائن کو دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں دریائے کرم پر قائم رابطہ پل کو بارودی مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔ پل کی تباہی سے میرعلی، میران شاہ، ٹل اور دیگر ملحقہ علاقوں کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ضلع لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں انڈس ہائی وے کے قریب عسکریت پسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے نقصان پہنچایا۔ واقعے کے بعد علاقے میں گیس کا اخراج جاری ہے، جس سے حفاظتی خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دونوں مقامات کو گھیرے میں لے کر صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا ہے جبکہ واقعات کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C