شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 153 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور حملوں کو نشانہ بنا کر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حالیہ آپریشنز میں مجموعی طور پر 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
سب سے پہلے سپن وام کے علاقے پٹی خیل میں عبدالقیوم مرکز پر سکیورٹی فورسز کو کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ فورسز نے فوری طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا ہے۔
اسی دوران وزگئی گاؤں میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی ایک تشکیل کو نشانہ بنایا۔ میر علی سے جنوبی وزیرستان کی سنگم پر واقع وزگئی میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے، جبکہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن جاری رکھا۔
دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر کالعدم دہشتگردوں نے حملہ کیا، تاہم فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے 1 دہشتگرد کو ہلاک اور 2 کو زخمی کیا۔ دیگر دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن جاری رکھا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4529 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C