شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 38 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے تاکہ دہشت گردی کے کسی باقی عنصر کو بھی ختم کیا جاسکے۔
مقامی افراد نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 مارچ کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز کیے جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ ضلع خیبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کا سرغنہ شمروز عرف شینائے مارا گیا۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں بھی کامیابی سے آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد منصور کو ہلاک کردیا۔
اس سے قبل 2 مارچ کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔
گزشتہ ماہ 29 فروری کو بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9173 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7453 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5250 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C