شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں بے گناہ رکشہ ڈرائیور ہلاک، مقامی افراد کا احتجاج
👁️ 68 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں بے گناہ رکشہ ڈرائیور ہلاک، مقامی افراد کا احتجاج
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے نواحی گاؤں حسوخیل میں آج علی الصبح فجر کی نماز کے دوران ایک ڈرون حملے میں یونس عرف گلٹی نامی رکشہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، یونس ایک غریب مزدور تھا اور اس کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک بے گناہ شہری تھا اور اس کی ہلاکت پر پورا علاقہ غم و غصے میں ہے۔
مقامی صحافی شہریار محسود کا کہنا ہے کہ آپریشنوں میں اکثر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنتے دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے ماضی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “آپریشن راہ نجات سے قبل جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین پر جیٹ طیاروں کی بمباری کے وقت میں خود وہاں موجود تھا۔ دھماکے کی جگہ سے کافی دور ہونے کے باوجود بم اتنا شدید تھا کہ کرسی سے نیچے جاگرا۔ اس بمباری میں درجن سے زائد بے گناہ لوگ ہلاک ہوئے۔”
https://x.com/sheryarmehsud11/status/1902801688752427246?t=A33pxRawkRPDV17TFN1adg&s=19
انہوں نے مزید بتایا کہ مالیگی کے قریب ایک پبلک اسکول کے قریب قبرستان میں ایک کمانڈر کی تدفین کے دوران ڈرون حملہ ہوا، جس میں سو سے زیادہ بے گناہ افراد ہلاک ہوئے، جن میں ان کے اپنے اسکول کے درجن بھر بچے بھی شامل تھے۔
شہریار محسود نے کہا، “یہ حیران کن ہے کہ مین اسٹریم میڈیا میں بیٹھے لوگ ہمیں آپریشن کی حمایت نہ کرنے پر دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔ بیس پچیس سالہ جنگ کے باوجود بھی نشانے درست نہیں ہو رہے۔ گزشتہ ہفتے گاؤں موسکی کی مسجد پر ہونے والے ڈرون حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے، جبکہ سراروغہ میں بھی ایسے ہی حملوں میں درجنوں بے گناہ شہید ہوئے، جس پر مقامی سطح پر احتجاج بھی کیا گیا تھا۔”
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عام لوگوں کے مصائب کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ “ہم یہ کہتے کہتے تھک گئے ہیں کہ خدارا! عام لوگ انتہائی مجبوری کی حالت میں زندگیاں گزار رہے ہیں۔ اگر کسی کا بیٹا بھی کمانڈر بن جائے تو مظلوم والدین دعائیں کرتے ہیں کہ وہ اس مصیبت سے جان چھڑا لے، مگر اس سسٹم میں کبھی رحم نہیں دیکھا گیا۔”
علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں بے گناہوں کی ہلاکتیں خطے میں مزید بے چینی اور خوف کو جنم دے رہی ہیں اور ان حملوں کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7473 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C