شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ، امریکہ کی جانب سے مذمت
👁️ 82 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ، امریکہ کی جانب سے مذمت
پیونگ یانگ + ٹوکیو + واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) جاپان کا کہنا ہے پیر کے روز شمالی کوریا نے جس بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے وہ امریکہ کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واشنگٹن نے پیونگ یانگ کے بیلسٹک میزائل کے تازہ ترین تجربے کی مذمت کی ہے۔
North Korea fires a ballistic missile into the sea as South Korea and US step up deterrence plans https://t.co/zb2qAnDfHM
— The Associated Press (@AP) December 18, 2023
جاپان کے نائب وزیر دفاع شنگو مائیکے نے بتایا کہ شمالی کوریا نے اس مرتبہ جس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، اگر وار ہیڈ کے وزن کے لحاظ سے رفتار کی بنیاد پر حساب لگایا جائے تو اس کے پرواز کی رینج پندرہ ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس صورت میں پوری امریکی سرزمین اس کے ہدف کے اندر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکام کو اب بھی اس بات کی حتمی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا یہ بین البراعظمی میزائل تھا۔
جاپانی نائب وزیردفاع کا تاہم کہنا تھا کہ “بیلسٹک میزائل کے ذریعہ طے کی گئی دوری اور داغنے کے وقت اس کی بلندی کی بنیاد پر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بین البراعظمی میزائل تھا، البتہ ہم مزید تفصیلات کا تجزیہ کررہے ہیں۔”
جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے پیر کے روز اس میزائیل کو داغنے اور اتوار کی رات کو ایک کم دوری کے میزائل داغنے کے واقعے کی مذمت کی۔
کیشیدا نے کہا، “میزائلوں کے تجربات” نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے بلکہ یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔”
امریکہ نے بھی مذمت کی
شمالی کوریا کی طرف سے چند گھنٹوں کے اندر بیلسٹک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ تھا۔ حالانکہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر میزائل لانچ کرنے یا اس کا تجربہ کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
امریکہ نے شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل کے تازہ ترین تجربے کی ”مذمت” کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، “پیونگ یانگ کی جانب سے اس سال کے دیگر بیلسٹک میزائلوں کی طرح پیر کے روز داغا گیا میزائل بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ ”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا پڑوسیوں کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے ہیں۔”
شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل دو میزائلوں کے تجربات امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے اس انتباہ کے بعد کیا گیا ہے جس میں ان دونوں ملکوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار استعمال کیے تو اسے ختم کردیا جائے گا۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے تبایا کہ پیر کے روز تجربہ دارالحکومت پیونگ یانگ کے قریب ایک علاقے سے شمال مشرقی ساحل سے سمندر کی طر ف کیا گیا۔
جاپان کے کوسٹ گارڈکا کہنا ہے کہ یہ میزائل لانچ کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہوکائیڈو کے مغرب میں سمندر میں گرا۔
جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی
پیر کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا یہ میزائل شمالی کوریا کا 12 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں دوسرا میزائل تجربہ تھا۔ اس نے اتوار کی رات ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل فائر کیا تھا، جس نے پیونگ یانگ کے قریب ایک علاقے سے تقریباً 570 کلومیٹر (350 میل) پرواز کی اور پھر سمندر میں گرا۔
اتوار کو میزائل تجربے کے بعد، پیونگ یانگ نے واشنگٹن کے خلاف ایک سخت بیان جاری کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ امریکہ اس کے لیے ذمہ دار ہے جو اس کے بقول ”ایٹمی جنگ کا پیش منظر” ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ اپنی مشترکہ جنگی مشقوں میں جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کو بھی شامل کیا ہے۔
پیونگ یانگ نے واشنگٹن کے اس اقدام کی بھی تنقید کی اور اسے شمالی کوریا کے خلاف ممکنہ طور پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے لیے ایک کھلا خطرہ قرار دیا۔
شمالی کوریا نے امریکہ کے اس اقدام کے خلاف غیر معینہ “جارحانہ جوابی اقدامات” تیار کرنے کاعز م بھی ظاہر کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4829 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3641 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C