طالبان حکومت قیدیوں کے خلاف تشدد بند کرے، اقوام متحدہ
👁️ 91 بار دیکھا گیا
طالبان حکومت قیدیوں کے خلاف تشدد بند کرے، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) عالمی ادارے نے طالبان کی طرف سے دوران حراست قیدیوں پر بھیانک تشدد کے سینکڑوں واقعات پر مشتمل رپورٹ جاری کی ہے۔ طالبان کی وزارت خارجہ نے قیدیوں کے حقوق کا احترام کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے افغانستان میں حکمران طالبان پر زور دیا ہ کہ وہ زیر حراست افراد پر تشدد بند کریں اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ کابل میں اقوام متحدہ کے سفارتی مشن کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی ایک نئی رپورٹ میں گرفتاریوں اور اس کے بعد حراست کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 1,600 سے زیادہ واقعات کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔
رپورٹ میں یکم جنوری 2022ء سے اکتیس جولائی 2023ء تک کےعرصے کا احاطہ کیا گیا ہے، جس میں افغانستان کے 34 صوبوں میں سے 29 میں کیسز کا اندراج کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست افراد کے حقوق کی نصف خلاف ورزیاں وزارت داخلہ اور طالبان کی خفیہ ایجنسی کی نگرانی میں حراستی مقامات پر ہوئیں۔
اس رپورٹ کے مطابق،” حراست میں لیے گئے افراد سے اعترافات یا دیگر معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں انہیں جسمانی مار پیٹ، بجلی کے جھٹکوں، سانس بند کرنے، آنکھوں پر پٹی باندھے جانے کے ذریعےاذیت اور تکالیف پہنچائی گئیں۔‘‘
اس رپورٹ میں طالبان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تشدد کے منظم استعمال کو فوری طور پر بند کریں اور نظربند لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایں۔ اس رپورٹ کے جواب میں طالبان کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ وہ قیدیوں کے حقوق کا احترام کر رہے ہیں اور ان کی وزارت داخلہ اس وقت ملک میں حراستی مراکز میں جسمانی سزا، ایذا رسانی اور تشدد کو روکنے کے لیے ایک طریقہ کار کے مسودے پر کام کر رہی ہے۔
ماضی کی افغان حکومت اور امریکی زیر قیادت نیٹو افواج کے ساتھ کام کرنے والوں کے لیے عام معافی کے اعلان کے باوجود طالبان پر افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام عائد کیے جاتے ہیں۔
اقوام متحدہ نے گزشتہ ماہ اطلاع دی تھی کہ طالبان کے ہاتھوں مغرب کی حمایت یافتہ سابق افغان حکومت کے 200 ارکان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ اگست 2021ء میں اقتدار میں واپسی کے بعد سے طالبان حکام نے کسی طرح کا بھی اختلاف رائے رکھنے والوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C