طالبان فورسز نے افغانستان سے فرار ہونے کی کوشش پر خواتین سمیت 40 افراد کو گرفتار کرلیا
👁️ 31 بار دیکھا گیا
طالبان فورسز نے افغانستان سے فرار ہونے کی کوشش پر خواتین سمیت 40 افراد کو گرفتار کرلیا
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی) افغانستان کے حکمران طالبان نے غیر قانونی طور پر ایک پرواز کے ذریعے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے درجنوں شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ درجنوں افراد کو غیر قانونی طور پر جہاز کے ذریعے افغانستان چھوڑنے سے روک دیا گیا، جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں اور ان خواتین کو اس وقت تک حراست میں رکھا جائے گا جب تک ان کا کوئی مرد رشتے دار آکر انہیں لے کر نہیں جاتا۔
خیال رہے کہگزشتہ برس اگست میں امریکی اتحادی فورسز کے اچانک جلدبازی میں انخلا کے بعد جب طالبان اقتدار میں واپس آئے تو ہزاروں افغان شہری انخلائی پروازوں کے ذریعے کابل سے فرار ہوگئے تھے۔
چند ممالک اور عالمی این جی اوز اس وقت سے بے قاعدہ چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے افغان شہریوں کو وہاں سے نکال رہی ہیں لیکن طالبان حکام بھی اس سلسلے کو روکنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ چند لوگوں نے شمالی شہر مزار شریف سے ایک پرواز کے ذریعے ملک چھوڑنے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ 40 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو غیر قانونی طور پر ایک جہاز کے ذریعے بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔
#وضاحت:
نن په بلخ کې هغه ۴۰ تنه ونیول شول چې په غیر قانوني توګه یې د هوا له لارې بهرته د تلو هڅه کوله.
یاد کسان دپلټنو لپاره لنډمهاله توقیف شول څه یې بیرته خوشې شول، خو هغه انجونې لا هم په توقیف کې دي چې وارثان یې لاندي حاضر شوي، د انجونو لپاره په ښځینه توقیف خونو کې انتظام شته.— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) January 24, 2022
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے، تاہم چند خواتین حراست میں ہیں کیونکہ ان کے مرد رشتے دار اب ان کو لینے نہیں آتے۔
انہوں نے اس بات کی فوری طور پر وضاحت نہیں کی کہ پرواز کا انتظام کس نے کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق غیر ملکی فورسز یا امریکی حمایت یافتہ سابقہ حکومت سے اپنے تعلقات کی وجہ سے طالبان کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے خوف سے ہزاروں افغان شہری اب بھی ملک چھوڑنے کے لیے بےچین ہیں۔
طالبان حکام کا اصرار ہے کہ کوئی بھی شہری جو صحیح سفری دستاویزات اور اس ملک کا ویزہ رکھتا ہو جہاں وہ جانا چاہتا ہے وہ ملک چھوڑ سکتا ہے، لیکن ایسے ملک میں جہاں صرف چند سفارت خانے کام کر رہے ہوں تو وہاں پیپرورک مکمل کرنا انتہائی دشوار ہے۔
افغانستان کی نئی حکومت نے ہنر مند اور تربیت یافتہ افغان شہریوں سے ملک میں رہنے اور ملک کی تعمیر نو میں تعاون کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
طالبان اپنے 1996 سے 2001 تک کے پہلے سخت دور حکومت کے مقابلے میں قدرے نرم طرز حکمرانی کے وعدوں کے باوجود خواتین پر کئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
خواتین کو طویل سفر سے روک دیا گیا ہے جب تک ان کے ساتھ ان کا کوئی قریبی مرد رشتے دار ان کے ساتھ نہ ہو اور خواتین کو کئی سرکاری شعبوں میں کام پر واپس آنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں خواتین سماجی کارکنوں نے کابل اور دیگر شہروں میں مختلف مقامات پر چھوٹے چھوٹے احتجاجی مظاہرے بھی کیے ہیں لیکن ریلیوں کو بھی عام طور پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کردیا جاتا ہے.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
13/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
13/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8932 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4763 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3543 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2539 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2287 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1983 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C