عراقی ملیشیا نے ایرانی ڈرونز سے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
👁️ 93 بار دیکھا گیا
عراقی ملیشیا نے ایرانی ڈرونز سے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
تل ابیب (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی بعقیق شہر میں قائم آئل فیلڈ پر ہفتے کی صبح ہونیوالے حملے میں عراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراقی ملیشیا نے ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کی مدد سے بعقیق کی تنصیب پر حملہ کیا۔
عراق کے ڈرون اڈوں اور بعقیق تنصیبات کے درمیان صرف 800 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔
مئی میں ایرانی تیل کی برآمدات پر امریکی پابندیوں کے بعد ایران نے خلیجی ممالک کی تیل تنصیبات حملے شروع کیے تھے۔ اس عرصے میں ایران کا کسی دوسرے ملک کی تیل تنصیبات پر سب سے بڑا حملہ ہے۔
عراقی سرزمین سے ایران کے ذریعہ سعودی عرب پر یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ 15 مئی کو عراق سے آئے دو ایرانی دھماکہ خیز ڈرونوں نے حملہ کرکے وسطی سعودی عرب میں ارامکو کی آئل پائپ لائن کے دو بڑے اسٹیشنوں میں آگ لگا دی تھی۔ اس آئل فیلڈ سے پائپ لائن کے ذریعے بحر احمر کے ساحل کے مغرب میں تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔
اسرائیل کے عسکری ذرائع نے ہفتے کی شب اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کو عراق سے بھی ایسے فضائی حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ان ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ سعودی عرب میں جدید انتباہی نظام اور جدید دفاع موجود ہے لیکن ڈرون کے ذریعے اس طرح کے حملے کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C