عراق میں ترکی کے قونصل خانے پر مارٹر حملہ
👁️ 40 بار دیکھا گیا
عراق میں ترکی کے قونصل خانے پر مارٹر حملہ
بغداد (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) ترکی نےکہا ہے کہ شمالی عراقی شہر موصل میں ترک قونصلیٹ جنرل پر بدھ کی صبح حملہ کیا گیا لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ترکی کی وزارت خا رجہ نے عراق سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ عمارت کے قریب مارٹر گولے آ گرے تھے۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا، “ہم اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔”
وزارت نے کہا کہ یہ حملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوا ہے جس میں عراقی حکام کی درخواست پر شمالی عراق میں گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا “جس میں ہمارے ملک پر ناجائز طور پر الزام لگایا گیا اور اسے ہدف بنایا گیا۔”
خیال رہے کہ عراق کے شمالی صوبے دوہوک میں گزشتہ ہفتے ایک پہاڑی تفریحی مقام پر حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے تھے۔ ترکی نے عراقی حکام اور سرکاری میڈیا کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ یہ حملہ اس نے کرایا تھا۔
ترکی شمالی عراق میں باقاعدگی سے فضائی حملے کرتا ہے اور وہاں مقیم کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں مدد کے لیے کمانڈوز بھیجتا ہے۔
پی کے کے کے نام سے جانے جانے والی تنظیم کردستان ورکرز پارٹی نے 1984 میں ترک ریاست کے خلاف بغاوت شروع کی تھی اور اس تنازعے میں 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی، امریکہ اور یورپی یونین نے پی کے کے کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔
ترک وزارت نے ایک بار پھر عراقی حکام سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر توجہ مرکوز کرنے اور عراق کی سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولو نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ترکی کے اقوام متحدہ کے نمائندے اونکو کیسیلی کے حوالے سے بتایا کہ ان کی بات چیت کے دوران کئی مارٹر گولے قونصل خانے کے قریب گرے۔
دو سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان میں سے چار گولے بدھ کی صبح قونصل خانے کے احاطے میں بھی گرے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4787 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3561 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2718 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2551 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2308 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C