13/September/2026

عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ

👁️ 66 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ

عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ

بغداد(ڈیلی اردو) عراقی فضائیہ نے مشرقی صوبے دیالیٰ میں شدت پسند تنظیم داعش کے ایک مبینہ ٹھکانے کو فضائی کارروائی کے دوران تباہ کر دیا۔

عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی دیالیٰ کے علاقے نارین (القطیعہ) میں کی گئی، جہاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر داعش کے ایک مضافہ کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی تھی۔ عراقی فضائیہ کے ایف سولہ جنگی طیاروں نے ہدف کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل کے مطابق فضائی حملے سے قبل متعلقہ مقام کی مسلسل نگرانی کی گئی اور فوجی انٹیلی جنس سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی داعش کے باقی ماندہ نیٹ ورک کے خلاف جاری پیشگی آپریشنز کا حصہ ہے، جس کا مقصد تنظیم کے عناصر کی نقل و حرکت محدود کرنا اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے۔

عراقی سیکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C